دعا بتاریخ اپریل 20, 2026

دعائے شیخ

عربی

 أَسْأَلُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ 
 أَنْ يُثَبِّتَ قُلُوْبَنَا وَ قُلُوْبَكُمْ عَلىٰ مَحَبَّتِهٖ عَزَّ وَجَلَّ وَ طَاعَتِهٖ وَ دِينِهٖ 
 وَ أَنْ يَحْفَظَنَا وَ يَحْفَظَكُمْ وَ يَحْفَظَ أَهْلَنَا وَأَزْوَاجَنَا وَ زَوْجَاتِنَا وَ أَبْنَاءَنَا مِنْ كُلِّ شَرٍّ وَّ مَكْرُوهٍ 
 وَ أَنْ يَبْسُطَ عَلَيْنَا وَعَلَيْكُمْ نِعَمَهٗ عَزَّ وَ جَلَّ الظَّاهِرَةَ وَالْبَاطِنَةَ 
 وَ يُبَارِكَ لَنَا وَ لَكُمْ فِي رِزْقِهِ 
 وَ أَنْ يُغْنِيَنَا وَيُغْنِيَكُمْ بِحَلَالِهٖ عَنْ حَرَامِهٖ وَ بِطَاعَتِهٖ عَنْ مَعْصِيَتِهٖ وَ بِفَضْلِهٖ وَ كَرَمِهٖ وَ مَغْفِرَتِهٖ وَ رَحْمَتِهٖ 
 

اردو

 میں ، عرشِ عظیم کے مالک عظمت والے اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ : 
 وہ ہمارے دلوں اور آپ کے دلوں کو اپنی محبت، اپنی اطاعت اور اپنے دین پر ثابت (جمائے) رکھے 
 یہ کہ وہ ہمیں، آپ (احباب) کو، ہمارے گھر والوں کو، ہمارے شوہروں کو، ہماری بیویوں کو اور ہمارے بیٹوں (اولاد) کو ہر قسم کے شر اور ناپسندیدہ چیز سے  محفوظ رکھے 
 ہم پر اور آپ (احباب) پر (اللہ) اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں وسیع کر دے  
 ہمارے لیے اور آپ کے لیے اپنے رزق میں برکت دے 
 یہ کہ وہ ہمیں اور آپ کو اپنے حلال کے ذریعے حرام سے، اپنی اطاعت کے ذریعے اپنی نافرمانی سے، اپنے فضل کے ساتھ، اپنے کرم کے ساتھ، اپنی گناہوں سے   بخشش کے ساتھ اور اپنی رحمت کے ساتھ بے نیازی عطا کر دے۔