دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك حسن الصيام وحسن الختام ولا تجعلنا من الخاسرين في رمضان،
اللهم إجعلنا ممن تدركهم الرحمة ثم المغفرة ثم العتق من النار ...
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے اچھے روزوں ( تربیتی تقاضوں سے ہم آہنگ اور آداب ظاہری و باطنی کی رعایت سے روزے رکھنا ) اور اچھے خاتمے ( دنیا سے جاتے وقت ایمان اور زندگی پر دینی لحاظ سے اطمینان ) کا سوال کرتے ہیں ،
اور آپ ہمیں رمضان المبارک میں خسارہ اٹھانے ( نیکیوں سے خالی ہاتھ رہ جانے ) والوں شامل نہ فرمائیے ،
اے اللّٰہ !
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمائیں جن کو ( ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں آپ کی ) رحمت نے ، پھر ( دوسرے عشرے میں ) گناہوں سے بخششں نے اور پھر ( تیسرے عشرے میں ) جہنم کی آگ سے نجات نے پالیا ( اور وہ ان سے مستفید ہوئے ) ۔۔۔۔