دعا بتاریخ مارچ 20, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
إن شوقنا لشهرك الفضيل قد زاد، 
رمضان يقترب والقلب يتأهب، 
اللهمّ 
بلغنا رمضان بالرحمة والمغفرة  
 والعتق من النيران 
اللهمَّ 
لا تحرمنا من التراويح والتسبيح والتهليل، 
اللهمَّ 
لا تحرمنا من أجر الصيام والقيام 
وبلغنا رمضان ونحن وأحبابنا في تمام  الصحة والعافية. 

آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہمارا شوق آپ کے فضیلت والے مہینے کے لیے  بڑھ گیا ہے، رمضان المبارک قریب آتا جارہا ہے اور دل اس کے لیے تیار (منتظر) ہے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں رمضان المبارک تک رحمت (پہلا عشرہ) ،  مغفرت (دوسرا عشرہ)  اور جہنم کی آگ سے آزادی کے ساتھ (آخری عشرہ تک) پہنچا دیجیے (توفیق دیجئیے)
اے اللّٰہ!
ہمیں (رمضان المبارک میں نماز) تراویح ،  تسبیح (سبحان اللّٰہ کہنا) اور تہلیل (لا الہ الا اللّٰہ کہنا) سے محروم نہ فرمائیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں (رمضان المبارک کے) روزے رکھنے اور (نمازِ تراویح کے لیے) قیام کے ثواب سے محروم نہ فرمائیے ، 
ہمیں رمضان المبارک تک اس حالت میں پہنچا دیجئے کہ ہم اور ہمارے احباب مکمل صحت و عافیت سے ہوں ، 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔