دعا بتاریخ فروری 20, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ أَبَدًا أَفْضَلَ صَلَوَاتِكَ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ نَبِیِّكَ وَ رَسُوْلِكَ 
 وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَ سَلِّمْ عَلَیْهِ تَسْلِیْمًا 
 وَ زِدْهُ تَشْرِیْفًا وَ تَکْرِیْمًا وَ أَنْزِلٔهُ الْمَنْزِلَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ. 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے آقا، اپنے بندے، اپنے نبی اور اپنے رسول حضرت محمد ﷺ پر ہمیشہ کے لیے، اپنی سب سے زیادہ فضیلت والی رحمتیں نازل فرمائیے، 
​ آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر (بھی اپنی افضل رحمتیں نازل فرمائیے)، اور آپ ﷺ کو خاص سلامتی عطا کیجیے، 
 آپ ﷺ کو عزت و احترام میں زیادہ کیجیے اور آپ کو اپنے پاس قیامت کے دن قریبی مقام دیجیے۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔