دعائے شیخ
اللهم بشرنا ببشائر خيرك، وأسعد أيامنا
واذهب عنا الهم والحزن،
ربنا أدخلنا في رحمتك
وأشملنا بعافيتك،
وأقسم لنا رضاك
وابعد عنا سخطك،
وزدنا من فضلك
وأدم علينا احسانك،
و أرعانا برعايتك
واحفظنا بحفظك يا كريم ......
اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم...
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی طرف سے بھلائی کی خوشخبریاں دے دیجیے ،
ہمارے دنوں کو کامیاب کر دیجیے ،
ہم سے پریشانی اور غم دور کر دیجیے ،
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر لیجیے ،
ہمارے لیے عافیت کو عام کر دیجیے ،
اپنی رضامندی ہمیں تقسیم کر دیجیے ،
ہم سے اپنی ناراضگی دور کر دیجیے ،
ہمارے لیے اپنے فضل میں اضافہ کردیجیے ،
ہم پر اپنا احسان ہمیشہ رکھیے ،
اپنی نگرانی کے ساتھ ہماری نگرانی کر لیجیے ،
اے مہربان ذات !
اپنی حفاظت کے ساتھ ہماری حفاظت فرما لیجئے ۔۔۔۔۔۔۔
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ، سلامتی دیجیے ، برکت عطا کیجیے اور سلام پہنچائیے ۔۔۔