دعا بتاریخ دسمبر 19, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ 
مَا أَصَبَحَ بِنَا مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ، 
فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِیکَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الْشَّکْرُ۔ 
حَسْبُنَا اللّٰهُ لَا اِلٰهَ إِلاَّ ھُوَ 
عَلیْهِ تَوَکَّلْنَا وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ تَوْفِیْقًا یُّلَازِمُنَا 
وَرَحْمَةً دَائِمَةً تَغْشَانَا 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ! 
 ہمارے پاس یا آپ کی مخلوق میں سے کسی کے پاس جو بھی نعمت ہے ، 
پس وہ تنہا آپ ہی کی ذات کی طرف سے ہے ، آپ کا کوئی شریک نہیں، 
پس (اس پر) آپ ہی کی تعریف ہے اور آپ ہی کا شکر ہے۔ 
ہمیں اللّٰہ ہی کافی ہے، اس کے علاوہ کوئی حاکم نہیں، 
ہم نے اسی پر اعتماد کیا اور وہی عرشِ عظیم (پوری کائنات پر اپنے عظیم غلبہ کا) مالک ہے۔ 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم اپنے ساتھ  (اعمال خیر کرنے) کی مستقل رہنے والی  توفیق کی اور ہمیشہ ہمیں ڈھانپنے والی رحمت کی آپ سے درخواست کرتے ہیں۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔