دعائے شیخ
اللهم
هب لنا وطنا آمنا، لا يتسرب سره
ولا ينفد خيره ولا يختفي بريقه
ولا يقطع طريقه ولا يثقله بلاء
ولا يتسلل له جفاء
وارزقه بخير ليطعم الزوار
ويحسن الجوار ويأمن الجيران بوجوده
اللهم
لا تغلق بابه في وجه سائل
وصب عليه الخير صبا
و لاتجعل العيش فيه كدا
وأسعد من يسكوننه
و اخذل من يكرهونه
و ارزقه بأناس صالحين
يأمرون بالمعروف وينهون عن المنكر
اللهم
واجعله آمنا مطمئنا يأتيه رزقه رغدا
من كل مكان
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں ایسا پُر امن وطن دے دیجیے کہ
جس کے راز فاش نہ ہوں،
جس کی بھلائی نہ ختم ہو ،
جس کی رونق نہ چھپی رہے ،
جس کی (ترقی) کا راستہ نہ ٹوٹے ،
جس پر کوئی آزمائش بھاری نہ ہو ،
نہ کوئی سختی خفیہ طور پر اس میں رخنہ ڈالے ،
آپ (اللّٰہ تعالیٰ) اسے (وطن عزیز کو) خیر وبھلائی سے وسائل رزق عطا کر دیجئے تاکہ وہ (وہاں) آنے والے افراد کو کھلاسکے ،
وہ (وطن) ہمسائیگی (تعلقات) میں اچھا ہو اور اپنی موجودگی سے پڑوسی ممالک کو امن دے ،
اے اللّٰہ!
کسی درخواست گزار کے سامنے اپنا دروازہ بند نہ کیجیے ،
اس پر موسلا دھار بھلائی برسا دیجئے ،
زندگی کو اس (وطن) میں مشقت والی نہ بننے دیجئے ،
جو اس میں رہائش پذیر ہیں انہیں کامیاب کیجیے اور جو اسے ناپسند کریں ، انہیں رسوا کیجیے ،
اسے (اس کے نظام میں) ایسے باصلاحیت لوگ عطا کیجیے جو بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں ،
اے اللّٰہ!
اسے (وطن عزیز کو) امن و اطمینان والا بنا دیجیے کہ اس میں اس کا رزق ہر طرف سے کشادگی سے آئے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔