دعا بتاریخ نومبر 19, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم
يا من تجود وتسمح، وتعطي وتمنح ، 
وتعفو وتصفح ،
 يا من أنت في جلالك عظيم ،
 وبعبادك رحيم ، وبمن عصاك حليم
 ولمن رجاك كريم ،
أعف عنا ،واغفر لنا ، وارحمنا برحمتك ،
 واعصمنا فيما بقي من أعمارنا ،
واشف مرضانا ،وعافي مبتلانا ،وارحم موتانا ،
 و فرّج همومنا ، ونفس كروبنا
واسترنا بسترك يارب العالمين
وصل اللهم على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! کہ آپ جود و سخا کرتے ہیں اور بہت فراخی کرتے ہیں ، عطا کرتے ہیں اور بلا معاوضہ دیتے ہیں ، معاف کرتے ہیں اور درگذر کرتے ہیں  ، 
اے وہ ذات ! کہ آپ اپنے جلال میں عظیم ہیں ، اپنے بندوں پر نہایت رحم والے ہیں ، اپنے نافرمان کے لیے بردبار ہیں اور اپنے سے امید رکھنے والے کے لیے کرم والے ہیں ! 
ہمیں معاف کردیجیے ،   
ہمیں بخش دیجیے ،
اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما ئیے ، 
ہماری زندگیوں سے جو حصہ باقی ہے اس میں ہمیں (ہر گناہ سے) بچا لیجئے ، 
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ، 
آزمائش میں مبتلا ہمارے (احباب) کو عافیت دے دیجیے ، 
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
ہماری پریشانیاں دور فرما دیجیے ، 
ہماری مصیبتیں دور کر دیجیے ، 
اور اپنی پردہ پوشی سے ہمیں (ہمارے عیوب کو) چھپا لیجئے ، 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمتیں اور سلامتی نازل فرمادیجیے ۔