دعا بتاریخ اکتوبر 19, 2024

دعائے شیخ

عربی

صَبَاحٌ مُّعَطَّرٌ بِذِکْرِ اللّٰهِ، مُرْسَلٌ لِأَحْلیٰ خَلْقِ اللّٰهِ، 
نَوِّرَ اللّٰهُ دَرَبَکُمْ وَبَارَكَ فِیْ یَوْمِکُمْ بِإِذْنِ اللّٰهِ۔ 
أُھْدِیْکُمْ صَبَاحًا جَمِیْلاً بَاسِمًا عِطْرُهٗ، 
وَ مُقْلَةٌ لَا تَریٰ فِیْ غَیْرِکُمْ بَدْلًا، 
صَبَاحُ الْقُلُوْبِ الْنَّظِیْفَةِ، 
صَبَاحٌ یَتَقَبَّلُ اللّٰهُ فِیْهِ أَعْمَالَکُمْ، وَ یَشْرَحُ صَدْرَکُمْ وَ یُزِیْلَ ھُمُوْمَکُمْ۔
صَبَاحُ الْمَحَبَّةِ وَالْأَشْوَاقِ عَلیٰ  مَنْ عَلَیْهِ الْقَلْبُ خَفَّاقٌ۔ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

(آپ احباب کی) اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ خوشبو سے مہکی صبح اللّٰہ تعالیٰ کی خوبصورت ترین مخلوق (انسانوں ) کے لیے بھیجی ہوئی ہے، 
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے راستے کو روشن کرے اور آپ کے دن کو بابرکت کرے۔ 
میں آپ کو خوبصورت صبح ،کا جو اپنی خوشبو سے مسکرانے (پھیلنے) والی ہے اور ایسی نگاہ کاجو آپ کے علاوہ کوئی متبادل بیانیہ نہیں دیکھتی ، ھدیہ پیش کرتا ہوں ۔
صاف ستھرے دلوں والوں کی صبح ہو۔ 
ایسی صبح (نصیب ہو) کہ اس میں اللّٰہ تعالیٰ آپ کے اعمال قبول کرے، آپ کے سینوں کو کھول دے اور آپ کی پریشانیاں دُور کرے۔
دھڑکتے دلوں کے لیے محبت اور شوق والی صبح ہو۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔