دعائے شیخ
اللهم أنت الكريم الذي فاض على الوجود إحسانك وأنت العظيم الذي عَزَّ شانك وانت الملك الذي يسبح كل شيء بحمدك، اللهم يا حي يا قيوم يسر امورنا و وفقنا لطاعتك وارزقنا من فيض عطائك وبارك لنا فيما وهبته لنا
اللهم اغفر لنا و لوالدينا وكل من له حق علينا برحمتك يا ارحم الراحمين
اسعد الله صباحكم بكل خير
اے اللّٰہ:
آپ ایسے کریم ہیں کہ اس (کائنات کے) وجود پر آپ کے احسان کا فیضان (امنڈ رہا) ہے ،
آپ ایسے عظیم ہیں کہ جن کی شان نہایت عزت والی ہے ،
آپ ایسے بادشاہ و حاکم ہیں کہ جن کی پاکیزگی ہر چیز ، آپ کی تعریف کے ساتھ بیان کرتی ہے ۔
اے اللّٰہ؛ اے زندہ بخش ذات ، اے تمام جہانوں کو تھامنے والے !
ہمارے کام آسان فرما دیجیے ،
اپنی فرمانبرداری کی ہمیں توفیق دے دیجیے ،
اپنی نوازش کے فیض سے ہمیں عطا فرما دیجیے ،
جو کچھ بھی آپ نے ہمیں دیا ہے اس میں برکت عطا فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہمارے والدین اور ان سب (احباب کو) جن کا ہم پر حق ہے ، بخش دیجیے ۔
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے)
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی صبح کا آغاز ، تمام بھلائیوں کے ساتھ کامیابی سے فرمائے
O Allah!
You are such a Benefactor that the blessings of your Benevolence are manifest around the existence of this universe;
And You are so Majestic that Your Glory is most honourable;
You are such a King and Ruler whose Holiness is pronounced by all creation with praise.
O Allah! The Ever-Living, the Self-Subsisting
Make our tasks easy,
And give us the ability to obey You;
And grant us by virtue of Your bounty;
And grant abundance in whatever You have given us.
O Allah!
Forgive us, our parents and all those who have rights over us.
O the Most Gracious and the Most Merciful,
Accept our prayers through Your mercy.
May Almighty Allah grant you a morning that has goodness and success