دعائے شیخ
اَللّٰھُمَّ
صَلِّ وَسَلِّمْ عَلیٰ صَاحِبِ الْخُلُقِ الْعَظِیْمِ
وَالْقَدْرِ الْفَخِیْمِ مَنْ أَرْسَلْتَهٗ رَحْمَةَ لِّلْعَالَمِیْنَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
وَألْحِقْنَا بِخُلُقِهٖ وَأَدِّبْنَا بِأَدَبِهٖ
وَأحْیِیْ فِیْنَا وَفِیْ أمَّتِهٖ ھٰذِهِ الْمَعَانِی یَا کَرِیْمُ
اَللّٰھُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
اے مہربان ذات !
آپ عظیم اخلاق والے اور بلند مرتبت ہستی ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ جنہیں آپ نے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا، پر اپنی رحمتیں نازل فرمادیجیے اور سلامتی دیجیے،
ہمیں آپ ﷺ کے اخلاق کا پیروکار بنادیجیے،
ہمیں آپ ﷺ کے ادب کے ساتھ تربیت یافتہ بنا دیجیے،
ہم میں اور آپ کی امت میں ان مقاصد و مطالب کو زندہ فرما دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے، ہمیں (قیامت کے دن) آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔