دعا بتاریخ اپریل 19, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْلّٰھُمَّ
یَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ وَ أَجْوَدَ مَنْ أَعْطیٰ وَ أَکْرَمَ مَنْ عَفَا وَ أَعْظَمَ مَنْ غَفَرَ وَ أَعْدَلَ مَنْ حَکَمَ وَ أَصْدَقَ مَنْ حَدَّثَ وَ أَوْفیٰ مَنْ وَّعَدَ وَ أَبْصَرَ مَنْ رَّاقَبَ وَ أَسْرَعَ مَنْ حَاسَبَ وَ أَرْحَمَ مَنْ عَاقَبَ وَ أَحْسَنَ مَنْ خَلَقَ وَ أَحْکَمَ مَنْ شَرَعَ وَ أَحَقَّ مَنْ عُبِدَ وَ أَوْلیٰ مَنْ دُعِیَ وَ أَبَرَّ مَنْ أَجَابَ !
تَوَلِّ أَمْرَنَا وَ أَحْسِنْ خَلَاصَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ عَافِنَا وَ اعْفُ عَنَّا.

آمين يا ربَّ العالَمين

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جو سوال کیے جانے والوں میں سب سے بہتر، عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ سخی، درگزر کرنے والوں میں سب سے زیادہ کرم والی، معافی دینے والوں میں سب سے زیادہ عظیم، فیصلہ کرنے والوں میں سب سے زیادہ عادل، بات کہنے والوں میں سب سے زیادہ سچا، وعدہ کرنے والوں میں سب سے زیادہ ایفا کرنے والا، نگرانی کرنے والوں میں سب سے زیادہ باخبر، حساب لینے والوں میں سب سے زیادہ بر موقع فیصلہ کرنے والا، سزا دینے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا، تخلیق کرنے والوں میں سب سے خوبصورت تخلیق والا ، قانون بنانے والوں میں سب سے زیادہ محکم (مضبوط) بنانے والا، عبادت کے لیے سب سے زیادہ مستحق، پکارے جانے کے لیے سب سے زیادہ لائق، اور جواب دینے والوں میں سب سے زیادہ حسن سلوک کرنے والا۔
ہمارے کام کی نگرانی کیجیے، (دونوں جہانوں کے عذاب) سے ہمیں عمدہ چھٹکارا دیجیے، ہمارے گناہ بخش دیجیے، ہم پر رحم فرمائیے، ہمیں عافیت دیجیے اور ہم سے درگذر کیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعاؤں کو قبول فرما لیجیے!