دعائے شیخ
یَا اللّٰهُ یَا فَتَّاحُ یَا عَلِیْمُ یَا غَنِیُّ یَا کَرِیْمُ
اِفْتَحْ قَلْبَنَا بِنُوْرِكَ،
وَ ارْحَمْنَا بِطَاعَتِكَ،
وَ احْجُبْنَا عَنْ مَّعْصِیَتِكَ،
وَ امْنُنْ عَلَیْنَا بِمَعْرِفَتِكَ،
وَ اَغْنِنَا بِقُدْرَتِكَ عَنْ قُدْرَتِنَا،
وَ اھْدِنَا وَ یَسِّرِ الْھُدیٰ لَنَا.
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!، اے (ہدایت کے راستے) کھولنے والے!، اے (ہر چیز کا) علم رکھنے والے!، اے بے نیاز ہستی!، اے مہربان ذات!
ہمارے دلوں کو، آپ اپنے نور سے کھول دیجیے،
ہم پر آپ، اپنی فرمانبرداری کے سبب رحم فرمائیے،
اپنی نافرمانی سے ہمارے لیے بچاؤ کر دیجیے ،
ہمیں آپ، اپنی پہچان کے احسان سے نواز دیجیے،
ہمیں اپنی طاقت کے سبب، ہماری طاقت سے بے پروا کر دیجیے،
ہمیں رہنمائی دیجیے اور اس رہنمائی پر عمل ہمارے لیے آسان کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔