دعا بتاریخ دسمبر 18, 2020

دعائے شیخ

عربی

اسأل الرحمن الذي خلق
الإنسان.
 وعلمه البيان وأنزل القرآن.
 وجعله أعظم تبيان.
 الذي يراكم ويعلم سركم ونجواكم.
 أن يجعل السعادة والصحة لا تفارق أعينكم وأبدانكم.
 وأن يرزقكم رزقاً يغنيكم ولا يطغيكم.
 وأن يرضى عنكم ويرضيكم.
 ويصلحكم ويهديكم وأن يجعل أحسن أعمالكم خواتيمها. 
وأن يحشرنا وإياكم ووالدينا في الفردوس الأعلى من الجنة.....

و صَلِّ اللـﮪـُمَّ  وَسَلِّمْ وَبَارِكَ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ  وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ .

 تقبل الله طاعتكم 
 

اردو

اُس بے حد مہربان  سے ،  
جس نے انسان کو پیدا کیا ، اس کو بات کرنی سکھائی ،  
قرآن حکیم نازل کیا اور اس قرآن کو  ( زندگی کے ہر شعبے کا ) سب سے برتر بیانیہ بنایا ، جو آپ کو دیکھتا ہے ، آپ کے راز اور آپ کی سرگوشی کو جانتا ہے ،
 میں سوال کرتا ہوں کہ وہ :
آپ کو ایسی سعادت اور صحت سے نوازے جو آپ کی نگاہوں اور جسموں سے جدا نہ ہو ، 
آپ کو ایسا ( متوازن ) رزق دے جو آپ کو دوسروں سے بے پرواہ کر دے اور سرکش نہ بنائے ، 
آپ سے راضی ہو جائے اور آپ کو اپنے سے راضی رکھے
آپ کو سنوار دے ، رہنمائی عطا کرے اور آپ کا انجام کار عمدہ اعمال کو بنادے ، 
ہمیں ، آپ کو ، اور ہم سب کے والدین کو جنت کے فردوسِ اعلیٰ  میں یکجا کرے

اے اللہ ! ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، آپ کی آل اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر رحمتوں کا نزول فرمائیے ، سلام عطا فرمائیے اور برکت دیجیے
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی فرمانبرداریوں کو قبول فرمائے