دعائے شیخ
اَلْلَّهُمَّ
إِنَّ ذُنُوْبَنَا عِظَامٌ وَھِیَ صِغَارٌ فِیْ جَنْبِ عَفْوِكَ
یَا کَرِیْمُ فَاغْفِرْھَا لَنَا
لَبَّیْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَیْكَ، وَالْخَیْرُ کُلُّهٗ فِیْ یَدَیْكَ،
وَالْشَّرُّ لَیْسَ إِلَیْكَ، إِنَّا بِكَ وَإِلَیْكَ، تَبَارَکْتَ وَتَعَالَیْتَ، نَسْتَغْفِرُكَ وَنَتُوْبُ إِلَیْكَ،
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
یقیناً ہمارے گناہ بہت بڑے ہیں جبکہ وہ آپ کے سامنے معاف کرنے میں تو بہت چھوٹے ہیں،
اے مہربان ذات !
تو آپ انہیں ہمارے حق میں بخش دیجیے۔
اے ہمارے رب !
ہم حاضر ہیں اور سعادت آپ ہی کی طرف سے ہے، تمام بھلائیاں آپ ہی کے ہاتھوں (اختیار) میں ہیں،
شر (کی نسبت) آپ کی طرف نہیں، بیشک ہم آپ ہی کی معیت میں ہیں اور آپ ہی کی طرف ہماری (واپسی) ہے، آپ ہی کی ذات بابرکت ہے اور بلندیوں تک پہنچی ہوئی ہے ، ہم آپ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں اور آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔