دعائے شیخ
یَارَبِّ
عَافِی وَاھْدِی
وَاَصْلِحْ مَنْ اُعِزُّھُمْ
وَاغْفِرْ لِمَنْ فِیْ قَلْبِیْ حُبُّھُمْ
وَبَارِكْ لِمَنْ یَّدُوْرُ فِیْ بَالِیْ ذِکْرُھُمْ
وَتُبْ عَلیٰ مَنْ تَرْتَاحُ رُوْحِیْ لِوَصْلِھِمْ وَتَقَبَّلْ صَالِحَ أَعْمَالِھِمْ وَطَاعَاتِھِمْ
اَللّٰھُمَّ
لَا تَرُدُّ لَھُمْ دُعَاءً
وَلَا تَخِیْبُ لَھُمْ رَجَاءً
وَلَا تَسْکُنُ جَسَدُھُمْ دَاءً
وَادْفَعْ عَنْھُمُ الْبَلَاءَ
وَلَا تُشْمِتْ بِھِمُ الْأَعْدَاءَ
یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ وَالْرَّجَاءِ
وَصَلِّ اَللّٰھُمَّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِهٖ وَأَصْحَابِهٖ أَجْمَعِیْنَ۔
اے میرے پروردگار !
ان (تمام احباب و متعلقین) کو عافیت دے دیجیے، ہدایت دے دیجیے اور سنوار دیجیے جن کی میں قدر کرتا ہوں،
انہیں بخش دیجیے جن کے لیے میرے دل میں محبت ہے،
ان کو برکت دے دیجیے جن کا تذکرہ میرے دل میں گردش کرتا (رہتا) ہے،
ان کی توبہ قبول کر لیجئے جن کو ملنے سے میری روح راحت پاتی ہے،
اور ان کے نیک اعمال اور فرمانبرداریوں کو قبول کر لیجیے!
اے اللّٰہ!
آپ ان کی کوئی بھی دعا رد نہ کیجئے،
ان کی کوئی بھی امید ناکام نہ کیجئے،
اور کوئی بیماری ان کے جسموں میں نہ رہنے پائے،
ان سے آزمائش کو ہٹا دیجئے،
ان کے دشمنوں کو ان پر ہنسنے (کا موقع) نہ دیجیے،
اے وسیع بخشش اور امید والے !
(ہمیں معاف کر دیجیے اور ہماری امیدوں کو پورا کر دیجیے)
اے اللّٰہ!
اور آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے، سلامتی دیجیے اور برکتیں عطا کیجیے۔