دعا بتاریخ مارچ 18, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
اغسلنا في رمضان من الذنوب 
وطهرنا فيه من العيوب ،نسألك فيه ما يرضيك 
ونسألك التوفيق فيه لطاعتك والبعد عن عصيانك 
واجعلنا يارب محبين لأوليائك، معادين لأعدائك، وارزقنا العمل بسنة نبيك محمدﷺ

      آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ !
آپ ہمیں رمضان المبارک میں گناہوں سے دھو دیجیے اور ہمیں اس میں عیوب سے پاک کر دیجیے، 
ہم اس (مہینے) میں آپ سے ان (اعمال کو کرنے کی) درخواست کرتے ہیں جو آپ کو (ہم سے) راضی کر دیں، 
ہم آپ سے اس ماہ میں آپ کی فرمانبرداری کی اور آپ کی نافرمانی سے دوری کی درخواست کرتے ہیں، 
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں اپنے اولیاء سے محبت کرنے والوں اور اپنے دشمنوں سے عداوت رکھنے والوں میں شامل کر لیجیے، 
ہمیں اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت پر عمل کی توفیق دے دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔