دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
بَلِّغْنَا رَمَضَانَ
وَ وَفِّقْنَا فِيْهِ لِلْصِّیَامِ وَ الْقِیَامِ
وَ اْحْفَظْنَافِيْهِ مِنَ الْآفَاتِ وَ الْآثَامِ
وَ احْفَظْ عَلَیْنَا جَوَارِحَنَا وَ ارْزُقْنَا الْإِخْلَاصَ فِیْ الْصِّیَامِ وَ الْقِیَامِ وَ الْأَعْمَالِ
وَ تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ الْسِّمِیْعُ الْعَلِیْمُ.
آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے تک پہنچا دیجیے،
ہمیں اس میں روزوں اور قیام (تراویح کی ادائیگی) کی توفیق دے دیجیے،
ہمیں اس میں آفتوں اور گناہوں سے محفوظ رکھیے،
ہمارے (اعمال صالحہ کی ادائیگی کے) لیے، ہمارے اعضاء کی حفاظت کیجیے،
ہمیں روزوں، (رات کو تراویح میں) قیام اور اعمال صالحہ میں اخلاص دے دیجیے،
ہم سے اعمال قبول کیجیے، بیشک آپ سننے والے جاننے والے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے مالک !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔