دعائے شیخ
اللهمَّ
لا تحوجنا للقاسية قلوبهم
ولاتجعلنا نقسو لمن يلجأ إلينا
اللهمَّ
ارزقنا النسيان فيما لانطيق تحمله،
اللهمّ
اجبر بخاطرنا جبرا يليق بعظمتك
اللهمَّ
ارزقنا فرحة تنير ما أطفأته الخيبات فينا
اللهم
ارزقنا توبةً لانرتد بعدها أبدا
اللهمّ
أصلحنا كي نستحق جنتك
آمين يارب العالمين
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں کا محتاج نہ کیجئے (ہماری حاجات وابستہ نہ کیجیے) جو سنگ دل ہوں اور نہ ہمیں ان لوگوں کے لیے سخت دل بننے دیجئیے ، جو ہماری طرف رجوع کریں ،
اے اللّٰہ!
ہم جو (غم اور مصیبت) برداشت نہیں کر سکتے ان (امور) میں ہمیں بھولنے کی توفیق عطا فرما۔
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں (کی شکستگی) کو اس طرح جوڑ دیجیے ،جو آپ کی عظمت کے شایان شان ہے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ایسی خوشی دے دیجیے جو ہم میں ان (تمام مواقع کو) روشن کر دے جنہیں ناکامیوں نے بجھا دیا ہے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ایسی توبہ کی توفیق دے دیجیے کہ جس کے بعد کبھی بھی اس سے پلٹنا نہ ہو ،
اے اللّٰہ!
ہمیں (ہمارے کردار کو) ایسے سنوار دیجیے کہ ہم آپ کی جنت کے مستحق ہو جائیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!