دعا بتاریخ جنوری 11, 2021

دعائے شیخ

عربی

العسر لن يدوم والشدة لن تطول والليل يتبعه فجر والصبر أجمل العبادات ،
والدعاء يسحق الهموم 
فإذاقلت : يارب
 فإما  أن يلبي لك النداء، أو يدفع عنك البلاء، أو يكتب لك أجرا في الخفاء.
اللهم انا نسألك فرجا قريبا فيسر لنا كل خير .
كيف نقنط وانت ربنا 
ّوكيف نقلق وأنت حسبنا        
وكلناك أمرنا فلا تكلنا الى احد سواك .

اردو

تنگی ہمیشہ نہیں رہتی ، سختی زیادہ عرصہ نہیں رہتی ، رات کے بعد صبح ہوتی ہے ، صبر و استقامت نہایت خوبصورت عبادت ہے جبکہ دعا پریشانیوں کا قلع قمع کر دیتی ہے 
پس جب آپ پکارتے ہیں ؛ 
 اے میرے پروردگار ! 
تو پھر ( تین باتوں میں سے ایک نتیجہ ضرور ظاہر ہوتا ہے ) کہ پروردگار آپ کی پکار کا جواب دیتا ہے یا آپ کی مصیبت دور کردیتا ہے یا پس پردہ آپ کے لیے اجر و ثواب لکھ دیتا ہے ۔

*اے اللہ* ! بیشک ہم آپ سے قریبی ( جلدی ) کشادگی حالات کاسوال کرتے ہیں پس آپ ہمارے لیے ہر بھلائی کو آسان کر دیجیے ،
آپ سے ہم کیسے مایوس ہوسکتے ہیں جبکہ آپ ہمارے پروردگار ہیں ، 
آپ سے ہم کیسے افسردہ ہوسکتے ہیں جبکہ آپ ہی ہمیں کافی ہیں ، 
ہم نے اپنے امور کو آپ کے سپرد کیا تو آپ ہمیں اپنے سوا کسی اور کے سپرد نہ کیجئے ۔