دعا بتاریخ دسمبر 17, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 لَوْلَا عَطَاءُكَ لَکُنَّا مِنَ الْھَالِکِیْنَ، 
 وَ لَوْلَا قَضَاءُكَ لَکُنَّا مِنَ الْفَائزِیْنَ، 
 وَ أَنْتَ أَجَلُّ وَ أَعْظَمُ وَ أَعَزُّ وَ أَکْرَمُ مِنْ أَنْ تُطَاعَ إِلَّا بِإِذْنِكَ وَ رِضَاكَ أَوْ تُعْصیٰ إِلَّا بِحُکْمِكَ وَ قَضَاءِكَ، 
 یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
 اِغْفِرْ لَنَا وَ لِوَالِدَیْنَا وَ لِجَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمَاتِ، 
 وَ اسْتُرْ عَلَیْنَا فَوْقَ الْأَرْضِ وَ تَحْتَ الْأَرْضِ وَ یَوْمَ الْعَرْضِ 
 وَ یَمِّنْ کِتَابَنَا وَ اخْتِمْ لَنَا الْإِیْمَانَ. 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 اگر آپ کی نوازش نہ ہو تو یقیناً ہم ہلاک ہونے والوں میں سے ہوجائیں 
 اگر آپ کا فیصلہ نہ ہو تو یقیناً ہم (اپنے بل بوتے پر) کامیاب ہونے والوں میں سے ہوجائیں، 
 آپ اس سے بہت بلند ، سب سے بڑے، سب سے زیادہ غالب اور بہت زیادہ عزت والے ہیں کہ آپ کی اجازت اور رضامندی کے بغیر آپ کی اطاعت کی جائے، یا آپ کے حکم اور فیصلے کے بغیر بات نہ مانی جائے۔ 
 اے ارحم الراحمین ! 
 ہمارے، ہمارے والدین اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کو بخش دیجیے، 
 ہمیں (ہمارے عیوب کی) زمین کے اوپر (زندگی میں)، زمین کے نیچے (قبر میں) اور (حساب کتاب) پیش ہونے کے دن (قیامت میں) ستر پوشی کیجیے، 
 ہمارے نامہ اعمال (قیامت کے دن) دائیں ہاتھ میں دیجیے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر کیجیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔