دعا بتاریخ نومبر 17, 2025

دعائے شیخ

عربی

  اَللّٰهُمَّ 
 ھَبْ لَنَا مِنْ حُسْنِ الْیَقِیْنِ مَا تَسْھَلُ بِهٖ عَلَیْنَا اِنْتِظَارَ الْمَنِیَّةِ 
 وَ ارْزُقْنَا مِنْ جَمِیْلِ الْظَّنِّ مَا نَتَیَقَّنُ بِهٖ بُلُوْغَ الْأُمْنِیَّةِ 
 وَ قِنَا ظُلْمَ الْظَّالِمِیْنَ وَ سِحْرَ الْسَّاحِرِیْنَ وَ حَسْدَ الْحَاسِدِیْنَ وَ حِقْدَ الْحَاقِدِیْنَ الْضَّالِّیْنَ 
 وَ احْفَظْنَا بِحِفْظِكَ الْمُبِیْنِ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 ہمیں (اپنی ذات) کے ساتھ ایسا حسین یقین دے دیجیے جس کے ذریعہ موت کے انتظار کا مرحلہ ہمارے لئے آسان ہوجائے 
 ہمیں (اپنے ساتھ) ایسا خوبصورت گمان دے دیجیے جس کے ذریعے ہم (اپنی) آرزو کے پورا ہونے کے یقین کو پہنچ جائیں 
 ہمیں ظالموں کے ظلم سے، جادوگروں کے جادو سے، حاسدوں کے حسد سے اور کینہ رکھنے والے گمراہوں کے کینے سے بچا لیجئے 
 اپنی واضح حفاظت کے ساتھ ہماری حفاظت کیجیے! 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔