دعائے شیخ
أَسَأَلُ اللهَ
أَْنْ يَرْزُقَنِي وَإِيَّاكُمْ بَصيرَةً يُنِيرُ بِهَا دُرُوبُنَا، وَأَنْ يَهُبَّ لَنَا سِكِّينَةً يَشْرَحُ بِهَا قَلُوبُنَا، وَأَنَّ يَمَنَ عَلَيْنَا بِعَفْوٍ وَعَافِيَةٍ مَا بَعْدَهَا ضَرَرٌ، وَنَعِيمَا مَا بَعْدَهُ كَدِرِ، وَأَنْ يَشْفِيَ مَرَضَانَا وَيَرَحِّمَ مَوْتُانَا وَيُفْرِجَ هُمُومَنَا، اللهُّم أعطي كل واحداً منَّا سؤله، وَوَالِدِينَا وَوَسَائِرَ الْأَحِبَّةِ وَالْمُسْلِمِينَ أَجَمْعَيْنِ..
اَللَّهُمَّ صِلْ وَسَلِّمْ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٌ
عَدَدٌ مَا ذكَرَهُ الذاكرون وَعَدِّدْ مَا غَفْلٌ عَنْ ذكرهِ الغَافِلُونَ
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ
وہ مجھے اور آپ (احباب) کو ایسی بصیرت دے جس سے ہمارے راستے روشن ہو جائیں،
یہ کہ وہ ہمیں ایسا سکون دے جس سے ہمارے دل مطمئن ہو جائیں،
یہ کہ وہ ہم پر (ہمارے گناہوں) کی معافی کے ساتھ ، ایسی عافیت کے ساتھ کہ اس کے بعد نقصان نہ ہو اور ایسی نعمت کے ساتھ کہ اس کے بعد گدلا پن نہ ہو ، احسان کرے ،
یہ کہ وہ ہمارے بیماروں کو شفا دے دے ،
وہ ہمارے فوت شدگان پر رحم کرے ،
اور ہماری پریشانیاں دور کرے ،
اے اللّٰہ!
ہم میں سے ہر ایک کو ، ہمارے والدین کو ، تمام احباب کو اور تمام مسلمانوں کو ان کی ضروریات عطا کر دیجیے ...
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر اتنی تعداد میں اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے ، جتنی تعداد میں آپ کا ذکر کرنے والے ذکر کریں اور آپ کے ذکر سے غافل لوگ غفلت برتیں ،،