دعائے شیخ
اللّهم يا ذا الرّحمة الواسعة
يا مطّلعًا على السرائر والضّمائر والهواجس والخواطر،
لا يعزب عنك شيء،
نسألك فيضة من فيضان فضلك،
وقبضة من نور سلطانك، وأنسًا وفرجًا من بحر كرمك يااكرم الاكرمين،
يا ارحم الراحمين.
وصل اللهم وسلم وبارك على نبينا وحبيبنا محمد عليه افضل الصلاة واتم التسليم
اے اللّٰہ!
اے وسیع رحمت والے !
اے وہ ذات جو پوشیدہ رازوں ، مخفی ذہنیتوں ، دل کے کھٹکوں اور خيالوں سے آگاہ ہے !
آپ سے کوئی چیز غائب نہیں ہو سکتی ،
ہم آپ سے ، آپ کے فضل کے فیضان سے خاص (دنیاوی اور اخروی) نفع کا ، آپ کے غلبے کے نور سے ایک بھرپور حصہ کا اور آپ کے مہربان سمندر سے انسیت (محبت) اور (وسائل رزق میں) کشادگی کا سوال کرتے ہیں۔
اے مہربانوں میں سے سب سے مہربان ذات اور رحم کرنے والوں میں سے سب زیادہ رحم والے !
(ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!)
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی اور ہمارے محبوب حضرت محمد ﷺ پر سب سے زیادہ فضیلت والی رحمتیں نازل فرمائیے ، سب سے زیادہ کامل سلامتی دیجئے اور برکت عطا کیجیے ۔