دعا بتاریخ ستمبر 17, 2022

دعائے شیخ

عربی

‏⁧‏أجمل الثياب ثوب  العافية
‏وأثمنها ثوب الستر 
‏وأجمل العطور الذكرالطيب
‏وأجمل المظاهر الوجه البشوش
‏وأجمل الهدايا الدعاء في ظهر الغيب .

‏اللهمّ
 ألبسنا وذرياتنا وأحبابنا ومن يقرأ كلامنا  
ثوب الصحة والعافية واجعلنا وإياهم 
من أصحاب هذه الصفات الطيبه
  و أحسن خاتمتنا ويمن كتابنا ويسر حسابنا
 برحمتك يا أرحم الراحمين 

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

سب سے خوبصورت لباس ، عافیت (پریشانیوں سے نجات اور مسائلِ کے حل) کا لباس ہے ، 
سب سے قیمتی لباس (عیوب کو) چھپانے والا لباس ہے ، 
سب سے عمدہ خوشبو ، پاکیزہ (کلمہ طیبہ کا) ذکر ہے ، 
سب سے خوبصورت روپ ، پرمسرت چہرہ ہے ، 
اور سب سے خوبصورت تحفہ (کسی کے لیے اس کی) عدم موجودگی میں دعا ہے۔ 

اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہماری اولاد ، ہمارے احباب ، اور جو ہماری اس دعا کو پڑھیں ، سب کو صحت اور عافیت کا لباس پہنا دیجیے ، 
ہمیں اور انہیں ان (مذکورہ بالا) پاکیزہ صفات کے حاملین میں شامل کر دیجیے ، 
ہماری زندگی کا انجام عمدہ کر دیجیے ، 
ہمارے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دے دیجیے ، 
اور (قیامت کے دن)  ہمارا جائزہ آسان کردیجیے۔ 
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب (ہم پر اپنا رحم فرمائیے) 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔