دعائے شیخ
اَللّٰھُمَّ
اِفْتَحْ لَنَا مِنْ خَزَائِنِ رَحْمَتِكَ رَحْمَةً لَا تُعَذِّبْنَا بَعْدَھَا أَبَدًا فِیْ الْدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ
وَ مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ رِزْقًا حَلَالًا طَیِّباً لَا تَفْقُرُنَا بَعْدَہٗ إِلیٰ أَحَدٍ سِوَاكَ أَبَدًا
وَتَزِیْدُنَا لَكَ بِھِمَا شُکْرًا وَإِلَیْكَ فَاقَةً وَّفَقْرًا
وَبِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ غِنًی وَّتَعَفُّفًا۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
آپ ہمارے لیے کھول دیجیے :
اپنی رحمت کے خزانوں میں سے ایسی رحمت (کا خزانہ) کہ جس کے بعد دنیا اور آخرت میں آپ ہمیں کبھی کوئی عذاب نہ دیں،
اور اپنے وسیع فضل سے ایسا پاکیزہ رزق حلال (عطا کردیجیۓ) کہ اس کے بعد آپ ہمیں اپنے سوا کبھی کسی کا محتاج نہ ہونے دیں،
ہمارے لئے ان دونوں (رحمت اور رزق حلال) کے بدلہ میں آپ اپنے لیے شکر کرنے میں ، اپنی طرف مال اور ہر چیز کے احتیاج میں اور اپنے ذریعہ تمام دوسروں سے بے نیازی اور سوال کرنے سے ضبط نفس میں بڑھوتری (ترقی) دیں ۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔