دعائے شیخ
بِسْمِ اللّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الْرَّحِیْمِ
{أَلَا بِذِکْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ}
اَلْلّٰهُمَّ
أَیْنَمَا کَانَ الْرَّضَا اِجْعَلْهُ دَائِمًا فِیْ قَلْبِیْ وَ قُلُوْبِ أَحِبَّتِیْ
صَبَاحُ الْرَّضَا لِلْبِدَایَاتِ الْمُزْھَرَةِ
صَبَاحُ الْرَّضَا وَالْسَعَادَةِ لِقَلْبِیْ وَلِقُلُوْبِکُمُ الْجَمِیْلَةِ
اَلْلّٰهُمَّ
قَدْرًا جَمِیْلاً لَطِیْفًا وَّخَیْرًا یْتْبَعُهُ الْرَّضَا وَکُلَّ الْرَّضَا
اَلْلّٰهُمَّ
فِیْ ھٰذَا الْصَّبَاحِ أَرِحْنَا مِنْ ھُمُوْمِ الْدُّنْیَا وَارْزُقْنَا الْبَرَکَةَ وَالْرِّزْقَ الْوََاسِعَ وَتَیْسِیْرَ الْأُمُوْرِ وَفَرْحَةً مِّنْ حَیْثُ لَا نَحْتَسِبُ وَالْتَّوْفِیْقَ فِیْ جَمِیْعِ أُمُوْرِنَا
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
{آگاہ رہو ! اللّٰہ کی یاد سے ہی دل مطمئن ہوتے ہیں}
اَلرَّعد ؛ 28
اے اللّٰہ!
جہاں آپ کی رضا ہو اُسے ہمیشہ میرے دل میں اور میرے احباب کے دلوں میں رکھ دیجیے
زندگی کی روشن شروعات کے لیے اللہ کی رضا والی صبح (عطا) ہو
میرے دل کے لیے اور آپ احباب کے عمدہ دلوں کے لیے خوشی و کامیابی والی صبح برضائے خدا ہو
اے اللّٰہ!
خوبصورت، خوش گوار قسمت اور بھلائی (نصیب ہو) کہ جس کے عقب میں آپ کی خوشنودی اور کامل رضا ہو
اے اللّٰہ!
اس صبح میں، آپ ہمیں دنیا کی پریشانیوں سے راحت دے دیجیے
ہمیں (زندگی کی) برکت، وسیع رزق، معاملات میں آسانی، ایسی خوشی جس کا ہمیں گمان بھی نہ ہو اور ہمارے تمام کاموں میں ہمیں اپنی توفیق دے دیجیے
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔