دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك أن تفتح لنا ولجميع المسلمين
أبواب رحمتك ورزقك
ونسألك يارب
شفاءك لمن مسّه الضر،
ورحمتك لمن ضمّه القبر،
وفرجك لمن ضاق به الصدر
إنك على كل شئ قدير.
اللهم
إنّا نسألك الأمن في أوطاننا
والسلامة في ديننا وأبداننا والبركة في أرزاقنا،
والصحة في أجسادنا.
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے اپنی رحمت اور اپنے وسائل رزق کے دروازے کھول دیجئے ،
اے ہمارے پروردگار !
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں :
ان (لوگوں) کے لیے آپ کی (طرف سے) شفایابی کی ، جنہیں بیماری لگی ہے ،
ان کے لیے آپ کی رحمت کی ، جنہیں قبر نے اپنے اندر سمیٹ لیا ،
ان کے لیے آپ کی طرف سے کشادگی کی ، جن کا سینہ (پریشانیوں کی وجہ سے) تنگ ہوگیا ،
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اپنے وطنوں (ممالک) میں امن کی ، اپنے دین اور اپنے بدنوں کی سلامتی کی ، اپنے وسائل رزق میں برکت کی اور اپنے جسموں کی صحت کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔