دعائے شیخ
اللهم
اكفنا شرور أنفسنا وصد عنا وباعد بيننا وبين خطايانا وبيننا وبين شياطين الإنس والجن وشيطان أنفسنا كما باعدت بين المشرق والمغرب
اللهم
اجمعنا بأحبتنا في الخير والفرح وفرق بيننا وبين كل منافق ولئيم
اللهم
نسالك العزة والحفظ والبركة و النور والرحمة والكرم والسلام ونسألك لطفك يا لطيف
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰه !
آپ ہمیں ہمارے نفسوں کے شرور سے کافی ہو جائیے (بچا لیجئے، اور ان کے اثرات کو) ہم سے روک دیجیے،
ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان، ہمارے اور انسانوں اور جنوں کے شیطانوں اور ہمارے نفسوں کے شیطان کے درمیان اس طرح دوری پیدا کر دیجیے جس طرح آپ نے مشرق اور مغرب کی سمت کے درمیان دوری پیدا کی ہے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں بھلائی اور خوشی میں اپنے احباب کے ساتھ یکجا کردیجیۓ
ہمارے اور ہر منافق اور کمینہ (افراد) کے درمیان جدائی قائم کر دیجیے،
اے اللّٰہ !
ہم آپ سے عزت، حفاظت، برکت، روشنی، رحمت، کرم اور سلامتی کی دعا کرتے ہیں،
اے شفیق ہستی!
ہم آپ سے آپ کی مہربانی کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔