دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ حُسْنَ الْخَاتِمَةِ
اَلْلًّهُمَّ
ھَوِّنْ عَلَیْنَا سَکَرَاتِ الْمَوْتِ،
وَ بَشِّرْنَا عِنْدَ الْمَوْتِ بِرَوحٍ وَّ رَیْحَان وَ رَبَّ غَیْرَ غْضْبَانَ،
اَلْلًّهُمَّ
آنِسْ وَحْشَتَنَا فِی الْقُبُوْرِ
وَ نَوِّرْ لَنَا قُبُوْرَنَا، وَ اجْعَلْھَا رَوْضَةً مِّنْ رِّیَاضِ الْجَنَّةِ
اَلْلًّهُمَّ
ثَبِّتْنَا عِنْدَ الْسُّؤَالِ، وَ یَسِّرْ لَنَا الْمُرُوْرَ عَلَی الْصِّرَاطِ
وَ اجْعَلْنَا مِنَ الْآمِنِیْنَ یَوْمَ الْفَزَعِ الْأَکْبَرِ.
آمِیْن یَا رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (دنیا سے رخصت ہونے پر) اچھے انجام کی درخواست کرتے ہیں،
اے اللّٰہ!
آپ ہم پر، موت کے وقت کی سختیوں کو آسان کر دیجیے،
ہمیں موت کے وقت، راحت اور رزق کی خوشخبری دے دیجیے اس حال میں کہ ہمارا رب (ہم سے) ناراض نہ ہو،
اے اللّٰہ!
آپ ہماری وحشت کو، قبروں میں انس دے دیجیے،
ہماری قبروں کو روشن کر دیجیے اور انہیں جنت کے باغات میں سے باغ بنا دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمیں سوال وجواب کے وقت ثابت قدم رکھیے، ہمارے لیے پل صراط سے گزرنا آسان کر دیجیے،
ہمیں بڑی گھبراہٹ (قیامت) کے دن، اس سے امن پانے والوں میں شامل رکھیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!