دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك بجودك وكرمك
أن تُدْنيَنا من قُربك، وتوفِّقَنا لشكرِك،
وأن تُلهمَنا ذكرَك،
يا مشرقَ كلِّ صباح ، وجاعلَ القرآنَ أكبرَ إيضاح ،
احفظ أحبتي في كل حين
وارزقنا الصحة والفلاح،
وألهمنا ذكرك، ولا تشغلنا بغيرك،
ووفقنا لحمدك وشكرك،
وأدم علينا عافيتَك وسترَك٠
اللهم
إنا نعوذ بك من البرص والجنون والجذام
ومن سيء الاسقام.
اللهم
ربنا ردنا إليك ردا" جميل
ولا تؤاخذنا بما فعل السفهاء منا
وتوفنا وانت راض عنا
برحمتك يا أرحم الرّاحمين .
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ، آپ کی سخاوت اور آپ کی مہربانی کے سبب درخواست کرتے ہیں کہ آپ :
ہمیں اپنے قریب کر لیجیے ،
اپنے شکر کی توفیق دے دیجیے ،
اور اپنی یاد دلوں میں ڈال دیجیے ،
اے ہر صبح کو روشن کرنے والے اور قرآن کریم کو (ہدایت کی) سب سے بڑی وضاحت بنانے والے (پروردگار) !
میرے احباب کی ہر جگہ حفاظت فرمائیے ،
ہمیں صحت و کامیابی عطا کیجیے ،
اپنی یاد ہمیں (ہمارے) دلوں میں ڈال دیجیے ،
اپنے علاوہ (کسی کے) کے ساتھ مشغول (اپنی ضروریات میں وابستہ) نہ فرمائیے ،
اپنی تعریف اور شکر کی توفیق دے دیجیے ،
ہمیشہ کے لیے اپنی عافیت اور (عیوب پر) پردہ پوشی فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم سفید برص ، پاگل پن ، اپاہج ہونے اور (دیگر تمام) لاعلاج بیماریوں سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار !
ہمیں آپ اپنی طرف عمدہ (طریقہ سے) واپس لائیے ،
ہمارا اس پر مواخذہ نہ کیجئے جو ہم میں سے ہمارے بے شعور عناصر انجام دیں ،
ہمیں دنیا سے اس حالت میں لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں ،
اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائیں قبول کیجئے) ،
اے ارحم الراحمین ! (رحمدلوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے )
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی عطا فرمائے۔