دعا بتاریخ جنوری 17, 2024

دعائے شیخ

عربی

قال رسول الله ﷺ
أحب الناس إلى الله أنفعهم للناس، 
وأحب الأعمال إلى الله عزوجل 
سرور تدخله على مسلم أو تكشف عنه كربة 
أو تقضي عنه دينا،أو تطرد عنه جوعا 
اللهم 
اجعلنا نافعين للأمة علما وعملا 
وارزقنا الإخلاص في كل أمورنا 

         آمـــــــــين يارب العالمين
     حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

(حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے) 
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : 
 لوگوں میں سے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو انسانوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہوں ، 
اللّٰہ عزوجل کے نزدیک اعمال میں سے سب سے زیادہ محبوب عمل وہ خوشی ہے جو آپ کسی مسلمان کو دیں یا اس سے کسی مصیبت کا ازالہ کردیں یا اس کا کوئی قرض ادا کردیں یا اس سے بھوک دور ہٹادیں۔
(صحیح الترغیب ؛ 2623) 
اے اللّٰہ!
ہمیں امت کے لیے علم اور عمل کے لحاظ سے نفع بخش بنا دیجیے اور ہمیں تمام امور میں اخلاص (اللّٰہ کی رضا کی خالص نیت) دے دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔