دعا بتاریخ دسمبر 16, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 اِجْعَلْنَا فِیْ دَائِرَةِ الْصَّالِحِیْنَ 
 وَ أَقْبِلْ عَلَیْنَا بِقُلُوْبِ عِبَادِكَ الْطَّائِعِیْنَ 
 وَ اجْعَلْنَا مِمَّنْ تَسَلَّلَ الْنُّوْرَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ فَھَدَیْتَھُمْ رَغَمًا عَنْھُمْ، 
 وَ اجْعَلْنَا مِمَّنْ أَحْسَنْتَ إِلَیْھِمْ فَأَخَذْتَھُمْ مِّنْ شَرِّ أَنْفُسِھِمْ 
 وَ اجْعَلْنَا مِمَّنْ اطَّلَعْتَ عَلیٰ أَحْوَالِھِمْ فَرَحِمْتَھُمْ وَ تَلَطَّفْتَ بِھِمْ اَلْلّٰهُمَّ یَا لَطِیْفُ 
 اُرْزُقْنَا رَاحَةَ الْبَالِ 
 وَ اجْعَلْنَا مِنَ الْمَسْتُوْرِیْنَ الٔمَقْبُوْلِیْنَ۔ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 اے اللّٰہ! 
 ہمیں نیک لوگوں کے دائرے میں شامل کر دیجیے، 
 اپنے فرمانبردار بندوں کے دلوں کو ہماری طرف متوجہ فرمائیے، 
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جن کے دلوں میں آپ کے نور نے راستہ بنایا پھر آپ نے ان کو، ان کے علی الرغم (نفسانی تقاضوں کے برعکس) سیدھے راستے پر چلایا  
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جن سے آپ نے بھلائی کی پھر آپ نے انہیں ، ان کے نفسوں کے شر سے (محفوظ کرنے کے لیے) تھام لیا، 
 ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جن کے حالات سے آپ مطلع ہوئے تو آپ نے ان پر رحم کیا اور ان پر شفقت کی، 
 اے اللّٰہ! اے مہربانی والے ! 
 ہمیں دل کی راحت دے دیجیے، 
 ہمیں اپنے (عیوب سے) ستر پوشی والے مقبول بندوں میں شامل کردیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔