دعا بتاریخ دسمبر 16, 2021

دعائے شیخ

عربی

 سفينة مبحرة في نهر الإخاء
 مرساها عند أبواب الجنة ..
        يقول ابن القيم : 
(إذا تقاربت القلوب فلا يضر تباعد الأبدان) 
والطيبون أمثالكم كالجواهر المصونة
 لا نراهم دائما ولكن نبحث عنهم كل صباح
 لندعو لهم بكل خير ،، 
غفر الله لكم و لوالديكم 
ورفع درجاتكم في الدنيا والآخرة 
 وصرف عنكم كل سوء ..

اردو

بھائی چارہ کے سمندر میں ،  چلنے والے جہاز (کی مانند) ہے ، جس کے لنگر انداز ہونے کی جگہ جنت کے دروازوں کے قریب ہے ۔۔ 
(مشہور عالم) ابن قیم (رحمۃ اللّٰہ علیہ) فرماتے ہیں : 
" جب دل جڑے ہوئے ہوں تو پھر جسموں کی دوری نقصان نہیں دیتی " 
آپ جیسے پاکیزہ صفات کے حامل احباب محفوظ قیمتی پتھروں کی طرح ہیں جنہیں ہم ہمیشہ نہیں دیکھتے لیکن ہم ہر صبح ان کے بارے میں جستجو میں رہتے ہیں تاکہ ہم ان کے لیے ہر طرح کی بھلائی کی دعا کریں۔ 
اللّٰہ تعالیٰ آپ اور آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے ، 
دنیا اور آخرت میں آپ کے درجات بلند فرمائے ، 
اور آپ سے ہر تکلیف کو دور کرے ۔۔