دعا بتاریخ اکتوبر 16, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ جُد علينا برحمتك وإِحسانك 
وتفضل علينا بغيثك ورزقك وامتنانك 
وفَرِّج عنَّا كُل بلاءٍ وشدَّة وكُل مكروه ومشقه 
اللهمّ الطف بحالنا وعافنا وأعفو عنا والطف بحال كل مريضٍ نال منه الألم  
اللهمّ إرحم كل من فارقنا من الوالدين والأهل والأحباب وأصبح القبر دارهم 
اللهمّ آنس وحشتهم ونور قبورهم وأغفر ذنوبهم وأرهم مكانهم من الجنه برحمتك يارحيم..
اللهمّ صل وسلم وزد وبارك على سيدنا ونبينا محمدٍ وعلى آله وصحبه أجمعين ..

اردو

اے اللّٰہ!
ہم پر اپنی رحمت اور احسان کو حقیقت بنا دیجیے ، 
ہمیں اپنی مدد ، اپنے رزق اور اپنے احسان کے ساتھ فضیلت دے دیجیے ، 
ہم سے ہر مصیبت و سختی اور ہر ناپسندیدہ عمل و مشقت کو دور کر دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
ہمارے حالات میں نرمی فرما دیجیے ، 
ہمیں عافیت دے دیجیے ، 
ہم سے درگزر فرمائیے ، 
ہر اس بیمار کی حالت پر مہربانی فرمائیے کہ جسے تکلیف ملی ہے ، 

اے اللّٰہ!
ان سب پر رحم فرمائیے جو ہم سے ، اپنے والدین ، اہل خانہ اور احباب سے جدا ہو گئے اور قبر کے مکین بن گئے ، 
اے اللّٰہ!
ان (مرحومین) کی تنہائی میں انس پیدا کر دیجیے ، 
ان کی قبروں کو روشن کر دیجیے ، 
ان کے گناہوں کو بخش دیجیے ، 
اور جنت میں ان کو ان کے مقام سے واقف کرا دیجیے ، 
اے مہربان ذات !
اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!) 
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا ، ہمارے سردار اور ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے ، (اپنا انعام) زیادہ کیجیے اور برکت عطا کیجیے ۔