دعائے شیخ
اللهم
أنت الذي بقدرتك خلقتنا، وبلطفك هديتنا، وبجميل سترك سترتنا، وفي أحسن صورة صورتنا، ومن خير أمة أخرجتنا
اللهم
فأتم علينا نعمك التي لا تعد ولا تحصى
وإجعلنا ممن هدى واهتدى وممن سبقت لهم منك الحسنى ولاتجعلنا ممن ضل سعيهم في الدنيا، واختم لنا بالإيمان .
اے اللّٰہ
آپ ہی نے اپنی قدرت سے ہمیں پیدا فرمایا ،
آپ نے اپنی مہربانی سے ہمیں (دین اسلام کی) ہدایت دی ،
اپنی عمدہ پردہ پوشی سے آپ نے ہمارے عیوب چھپائے ،
بہت اچھی شکل و صورت کے ساتھ آپ نے ہمیں بنایا ،
اور بہترین امت (امت مسلمہ) میں سے آپ ہمیں منظر عام پر لائے،
اے اللّٰہ
پس آپ ہم پر اپنی ایسی نعمتیں پوری فرما دیجیے جو نہ گنی جا سکتی ہیں اور نہ ہی شمار میں آتی ہیں ،
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جو دوسروں کی ہدایت کا ذریعہ بنے اور (خود بھی) ہدایت پائی ،
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جن کے لیے آپ کی طرف سے بھلائی پہلے سے مقرر ہوچکی ہے،
ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ فرمائیے جن کی کوشش دنیا میں ضائع چلی گئی ،
اور ہمارا خاتمہ ایمان کے ساتھ فرما دیجیے۔