دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
أُرْزُقْنَا ثُبَاتًا وَّ إِیْمَانًا وَّ نُوْرًا وَّ رَحْمَةً وَّ ھِدَایَةً وَّ شِفَاءً وَّ عَافِیَةً وَّ رِزْقًا وَّ مَوَدَّةً وَّ صِلَةً وَّ رَاحَةً وَّ سَعَادَةً وَّ أُخُوَّةً وَّ طِیْبَةً وَّلُطْفًا وَّ دُعَاءً مُّسْتَجَابًا وَّ نَصْرًا وَّ تَمْکِیْنًا وَّ فَرْجًا وَّ فَوْزًا وَّ طُوْلَ عُمْرٍ عَلَی الْطَّاعَةِ بِصِحَّةٍ وَّ عَافِیَةٍ دَائِمَةٍ وَ صَلَاحًا لِلْنِّیَّةِ وَ الْنَّفْسِ وَ الْأَھْلِ وَ الْذُّرِّیِّةِ وَالْأُمَّةِ
اَللّٰهُمَّ
أُرْزُقْنَا جَمِیْعًا رِضْوَانَكَ وَ جَنَّةَ الْدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
ہمیں عطا کر دیجئے: (دین پر) ثابت قدمی، (دل میں) ایمان اور روشنی، رحمت، ہدایت، (بیماریوں سے) شفاء، عافیت، وسائلِ رزق، (باہمی) محبت، صلہ رحمی، راحت، نیک بختی، بھائی چارہ، پاکیزگی، شفقت، دعا کی قبولیت، مدد، ملک میں اختیار، (حالات کی) کشادگی، کامیابی، اپنی فرمانبرداری پر صحت اور ہمیشہ کی عافیت کے ساتھ لمبی عمر، نیت کی ، نفس کی، اہل خانہ کی، اولاد کی اور امت (انسانیت) کی درستی ۔
اے اللّٰہ!
ہم سب کو اپنی رضا اور دنیا و آخرت کی جنت دے دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔