دعائے شیخ
اللهم
يا عظيم السلطان، يا قديم الإحسان
يا دائم النعماء، يا باسط الرزق،
يا كثير الخيرات، يا واسع العطاء،
يا دافع البلاء، يا سامع الدعاء،
يا حاضراً ليس بغائب يا موجوداً عند الشدائد،
يا خفي اللطف، يا حليماً لا يعجل،
اللهم
الطف بنا في تيسير كل أمر عسير
فإن تيسير العسير عليك يسير
فنسألك التيسير والمعافاة في الدنيا والآخرة.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
ا ے اللّٰہ !
اے عظیم حکمران ! اے ہمیشہ سے احسان کرنے والے ! اے لازوال نعمتوں والے ! اے وسائل رزق کو پھیلانے والے ! اے بہت زیادہ بھلائیوں (کے دینے) والے ! اے وسیع نوازش والے ! اے مصیبت ہٹانے والے ! اے دعاء سننے والے ! اے نہ غائب ہونے والی حاضر ذات ! اے مشکلات کے وقت موجود ہستی ! اے مخفی شفقتوں والے ! اے بردبار ہستی (جو بندوں کو گناہوں پر پکڑنے اور سزا دینے میں) جلدی نہیں کرتا !
ا ے اللّٰہ !
ہر مشکل کام کے آسان کرنے میں ہمارے ساتھ مہربانی کیجیے کیونکہ ہر مشکل کو آسان کرنا آپ پر آسان ہے،
پس ہم آپ سے دنیا اور آخرت میں آسانی اور عافیت کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔