دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
یَا کَرِیْمَ الْعَطَاءِ
لَا تُخْرِجْنَا وَ ذُرِّیَّاتِنَا وَ أَحْبَابَنَا مِنْ رَمَضَانَ إِلَّا وَ قَدْ أَصْلَحْتَ حَالَنَا، وَ أَسْعَدْتَّ حَیَاتَنَا، وَ غَفَرْتَ ذّنُوْبَنَا، وَ تَقَبَّلْتَ طَاعَتَنَا، وَ شَفَیْتَ مَرْضَانَا،
اَلْلًّهُمَّ
اِرْفَعْ أَسْمَائَنَا فِیْ صَحَائِفِ الْعُتَقَاءِ مِنَ الْنًّارِ
اَلْلًّهُمَّ
إِنَّا نَسْتَوْدِعُكَ أَدْعِیَةً فَاضَتْ بِھَا قُلُوْبُنَا فَاسْتَجِبْھَا یَا مُجِیْبَ الدَّعَوَاتِ.
آمِیْن یَا رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
اے اپنی نوازش کے مہربان !
آپ ہمیں ، ہماری اولادوں کو، ہمارے دوستوں کو رمضان المبارک سے صرف اسی صورت میں (شوال کے مہینے میں) نکال لائیے کہ بلا شک و شبہ آپ نے ہماری حالت کو سنوار دیا ہو، ہماری زندگی کو کامیاب کر دیا ہو، ہمارے گناہوں کو بخش دیا ہو، ہماری فرمانبرداری (کے اعمال) کو قبول کر لیا ہو اور ہمارے بیماروں کو شفا دے دی ہو،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے ناموں کو جہنم کی آگ سے آزاد کردہ لوگوں کی دستاویزات میں نمایاں کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ کو اپنے دلوں سے چھلکتی دعائیں سپرد کرتے ہیں
پس اے دعاؤں کے قبول کرنے والے!
آپ انہیں قبول کر لیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!