دعا بتاریخ جنوری 16, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم ارض عنا وعن آبائنا وأمهاتنا،
اللهم من كان منهم حياً فارزقه الصحة والعافية،
ومن كان منهم ميتاً فاغفر له وارحمه يا رحيم،
اللهم ارفع درجاتهم في الفردوس الأعلى 
ثواباً على ما قدموا إلينا من إحسان،
اللهم انا نسألك من اﻷحوال أحسنها ومن اﻷقوال أكرمها ومن القلوب أتقاها ومن الصدور أوسعها ومن الظنون أخيرها ومن الحياة أطيبها، اسال الله الذي لايعجزه شيء في اﻷرض و لا في السماء
أن يعطيكم فيرضيكم، ويرزقكم فيغنيكم، 
ويجعلكم من سعداء الدنيا واﻵخرة.

اردو

اے اللّٰہ!
ہم سے ، ہمارے آباء سے اور ہماری ماؤں سے راضی ہو جائیے ، 
اے اللّٰہ!
جو کوئی ان (والدین)  میں سے زندہ ہیں پس انہیں صحت وعافیت دے دیجیے 
اور جو کوئی ان میں سے فوت شدہ ہے تو 
اے رحیم ذات! اسے بخش دیجیے اور اس پر رحم کر دیجیے ، 
 اے اللّٰہ!
جنت کے اعلی مقام (فردوس) میں ان کے درجات  بلند فرما دیجیے (اس) جزا کے طور پر جو انہوں نے ہم پر احسان کیا (جسمانی و ذہنی تربیت کی) 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں : 
 سب سے بہترین حالات کی ، 
سب سے زیادہ شفقت والی گفتگو کی ،
 سب سے زیادہ تقوے والے دلوں کی ، 
سب سے زیادہ کشادہ سینوں کی ، 
سب سے زیادہ بہترین گمانوں کی ، 
اور سب سے زیادہ پاکیزہ زندگی کی ۔
اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں جسے زمین و آسمان میں سے کوئی بھی چیز عاجز نہیں کر سکتی کہ وہ
 آپ (تمام دوستوں) کو (اپنی نعمتیں اس طرح) عطا کرے کہ آپ کو خوش کردے ،
 آپ کو رزق (اتنا) دے کہ وہ آپ کو غنی کر دے ، 
اور آپ کو دنیا و آخرت کے سعادت مندوں میں شامل فرما دے ۔ 

 اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی صبح بخیر فرما دے