دعا بتاریخ دسمبر 15, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ الْبَرْکَةَ الَّتِیْ لَا یَثْنِیْھَا ضِیْقُ الْوَقْتِ وَلَا یَقْصِیْھَا الْفُتُوْرُ 
وَالَّتِیْ تَثْمُرُ فِیْ أَعْمَالِنَا وَأَیَّامِنَا وَأَعْمَارِنَا 
وَأَسْئَلُ اللّٰهَ لَکُمْ صَبَاحًا مَلِیْئٌ بِالْصَّفَاءِ وَالْنَّقَاءِ

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ایسی برکت کی درخواست کرتے ہیں  جسے وقت کی تنگی نہ لپیٹے اور نہ ہی کوئی نقص اس کا احاطہ کرے، 
اور جو ہمارے عملوں، ہمارے دنوں اور ہماری عمروں میں نتیجہ خیز ہو۔
اللّٰہ تعالیٰ سے میں آپ (احباب) کے لیے (قلب وبدن) کی صفائی اور پاکیزگی سے بھرپور صبح کی درخواست کرتا ہوں۔ (میں خدا سے سکون اور پاکیزگی سے بھری صبح مانگتا ہوں۔) 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔