دعا بتاریخ دسمبر 15, 2023

دعائے شیخ

عربی

قيل في وصف النبي صلى الله عليه وسلم : 
كان حلو المنطق وقورا،
 فإذا صمت علاه الوقار 
وإذا تكلم علاه البهاء 
وكان دائم البشر ،سهل الخلق 
وكان أكثر الناس تبسما، و أبعدهم غضبا...
عليه الصلاة و أتم التسليم 
اللهم 
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه
 واحشرنا في زمرته 

       آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
 

اردو

نبی ﷺ کے اوصاف میں ذکر کیا گیا ہے : 
آپ ﷺ شیریں گفتار باوقار تھے پس جب آپ خاموش ہوتے تو آپ پر وقار چھایا ہوتا اور جب آپ گفتگو فرماتے تو آپ پر شان و شوکت جلوہ فگن ہوتی ، 
آپ ہمیشہ خوش مزاج اور نرم خو ہوتے ، 
آپ لوگوں میں سب سے زیادہ مسکراہٹ والے اور ان میں غصّہ کے لحاظ سے سب سے زیادہ دور تھے ۔۔۔ 
آپ ﷺ پر اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں اور کامل سلامتی ہو۔ 

اے اللّٰہ! 
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔