دعا بتاریخ اکتوبر 15, 2021

دعائے شیخ

عربی

صلوا على جميل الوجه وبدر التمام، شفيع الخلق في يوم الزحام. 
اللهم
 صل وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم 
اللهم 
ارزقنا شفاعته واحشرنا في زمرته وارزقنا أن نشرب من حوضه  شربة هنيئة لانظمأ بعدها أبدا ، نحن ووالدينا وأساتذتنا وأحبابنا وجميع المسلمين .

اردو

(احباب گرامی!)
خوب صورت ترین چہرے (کے مالک) ، چودہویں رات کے چاند (کی طرح مکمل اور روشن ) اور پُر ہجوم دن (روز قیامت) اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی شفاعت کرنے والی شخصیت (حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ) پر درود شریف پڑھئے ۔
اے اللّٰہ
ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی اتارئیے ۔ 
اے اللّٰہ
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، 
ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرما دیجیے ، 
اور ہمیں ، ہمارے والدین کو ، ہمارے اساتذہ کو ، ہمارے احباب کو اور تمام مسلمانوں کو آپ ﷺ کے حوض (کوثر) سے خوشگوار انداز میں اس طرح سیراب ہونا عطا کیجئے کہ اس کے بعد کبھی ہمیں پیاس نہ لگے۔