دعائے شیخ
اللهم
يا منى قلوب المشتاقين وياغاية آمال المحبين
صل على سيدنا محمد الحبيب المحبوب
وعلى آله وصحبه وبارك وسلم
في كل العصور والدهور
وفي كل لمحة ونفس بعدد كل معلوم لك
اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
واحشرنا في زمرته
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے چاہت والے دلوں کی آرزو ہستی !
اے محبت کرنے والوں کی امیدوں کی منتہی ذات !
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ جو حبیب (اللّٰہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے) محبوب (اللّٰہ تعالیٰ کے محبوب) پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تمام موجود زمانوں اور گذرے زمانوں میں ، ہر لمحے اور سانس میں اس تعداد کے ساتھ جو آپ کو معلوم ہے ، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، برکت دیجیے اور سلامتی دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔