دعائے شیخ
يارب
امسح على قلوبنا من فيض لطفك، واعطنا من واسع فضلك ورحمتك حد الرضا والغنى،
والرفعة في شؤون الدين والدنيا.
اللهم
لك الحمد في اليسر والعسر
اللهمّ
لك الحمد على نعمك التي لا تعد ولا تحصى.
اے میرے پروردگار !
اپنے لطف (و مہربانی) کے فیض سے ہمارے دلوں کو صاف کر دیجیے ،
اور اپنے فضل و رحمت کی وسعت سے ہمیں (دوسروں کے محتاج ہونے سے بچاؤ کےلئے) حد درجہ اطمینان و دولت اور دین ودنیا کے تمام معاملات میں ترقی عطا کیجئے۔
اے اللّٰہ !
(زندگی کی) آسانی اور تنگی (کے ہر پہلو) میں آپ ہی کی تعریف ہے۔
اے اللّٰہ !
آپ کی (دی ہوئی) لامتناہی اور بے حساب نعمتوں پر آپ ہی کی تعریف ہے ۔