دعا بتاریخ ستمبر 15, 2020

دعائے شیخ

عربی

لا اله الا الله وحده لا شريك له الملك و له الحمد و هو على كل شيئ قدير . 
أَسْأل الله الكريم  رب العرش العظيم
أن يصب عليكم من نفحات الإيمان
و عافية الأبدان و رضا الرحمن 
‏ربِّ اجعل هذا اليوم يوم خير لكل قلب
‏اودع امانيه عندك
‏و ينتظر الفرج منك وحدك 
‏ اللهم إني أسألك أن تحفظ علينا النعم
و تدفع عنا النقم و أن ترزقنا حلو الحياة
وخير العطاء و سعة الرزق
و راحة البال و لباس العافية وحسن الخاتمة و الفردوس الأعلى من الجنة ولوالدينا وأهلنا و من نحب.

اردو

اللہ تعالیٰ کے سو کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہت ہے ، اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ ( الفاظ چوتھا کلمہ ) 

اللہ کریم سے میں سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا مالک ہے کہ 
وہ ایمان کی خوشبو ئیں ، بدنوں کی عافیت اور اپنی رضا عطا فرما دے ۔ 

اے میرے رب ! 
آج کے اس دن کو ہر اس انسان کے لیے خیر وبرکت کا دن بنا دیجیے جس نے اپنی آرزوؤں کو آپ کے پاس امانت رکھ دیا ہے اور صرف آپ ہی کی طرف سے کشادگی کا منتظر ہے ۔ 

اے اللہ ! آپ سے میں سوال کرتا ہوں کہ آپ ہم پر نعمتوں کی حفاظت فرما لیجیے ، سختیاں دور فرما دیجیے ،
 ایمان کی مٹھاس ، بہتر نوازش ، رزق کی کشادگی ، فارغ البالی ، لباس عافیت ، اچھا انجام ، جنت میں اعلی مقام ہمارے والدین ،  اہل خانہ اور جنہیں ہم چاہتے ہیں کو عطا فرما دیجیے ۔