دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ خَاتَمِ الْأَنْبِیَاءِ وَ مَعْدَنِ الْأَسْرَارِ وَ مَنْبَعِ الْأَنْوَارِ وَ جَمَالِ الْکَوْنَیْنِ وَ شَرْفِ الْدَّارَیْنِ وَ سَیِّدِ الْثَّقَلَیْنِ اَلْمَخْصُوْصِ بِقَابَ قَوْسَیْنِ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے جو خاتم النبیین، (اللّٰہ کی معرفت کے) رازوں کا خزانہ، (عرش کی تجلی کے) انوارات کا سرچشمہ، دونوں جہانوں کا جمال، دنیا اور آخرت کے لئے باعث عزت، جنات و انسانوں کے سردار اور قاب قوسین (معراج کے موقع پر حضرت جبریل سے صرف دو کمانوں کے فاصلے کے مقام) کی خصوصیت کے حامل ہیں
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!