دعا بتاریخ اگست 15, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهّم أودع في قلوبنا ما يشغلنا بك 
وأودع في ألسنتنا ما يهدينا إليك 
اللهّم إنا نستغفرك 
إستغفاراً يطهر النفوس من أوزارها 
ونشهد لك شهادة نحشر تحت ظلالها 
فارزقنا حمداً يملأ الميزان 
وشكراً يزيد الإحسان

اردو

اے اللّٰہ ! 
 آپ ہمارے دلوں میں وہ کیفیت رکھ دیجئے ، جو ہمیں آپ کے ساتھ ہی مشغول (مصروف) رکھے ،
اور آپ  ہماری زبانوں کو وہ بات سپرد کردیجیۓ ، جو ہمیں آپ کی (رضا کی) طرف گامزن کر دے ، 
اے اللّٰہ ! بیشک ہم آپ سے اپنے گناہوں کی ایسی معافی مانگتے ہیں ، جو ہماری جانوں کو گناہوں کے بوجھ سے پاک کردے ، 
اور ہم آپ کے لئے ایسی (سچی) گواہی دیتے ہیں جو ہمیں اپنی چھاؤں میں (روز قیامت) جمع کردے ۔
پس آپ ہمیں اپنی ایسی تعریف کی توفیق دیجئے جو (قیامت کے دن ہمارے اعمال تولنے کے) ترازو کو بھر دے (وزنی بنادے) اور ایسے شکر کی توفیق دیجئے ،جو (آپ کے) احسان میں مزید اضافہ کردے ۔