دعا بتاریخ اگست 15, 2020

دعائے شیخ

عربی

إذا أصبحت فقل 

دعاء النبي ﷺ
اللهم أبسط  علينا من بركاتك ورحمتك وفضلك ورزقك اللهم إني أسألك النعيم المقيم الذي لا يحول ولا يزول .
“اللهم إني استودعتك يومي هذا فلا تجعل فيه مايثقل صدري واجعل به مايسّرني ياأرحم الراحمين 

اردو

جب آپ صبح نیند سے بیدار ہوں تو پڑھئیے 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 

اے اللہ ! ہم پر پھیلا دیجیے : 
اپنی برکات ، رحمت ، فضل اور رزق سے ۔ 

اے اللہ : آپ سے میں اپنے لیے باقی رہنے والی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو مجھ سے نہ منتقل ہو اور نہ ہی ختم ہو ۔ 
اے اللہ ! بیشک میں نے آج کا یہ دن آپ کے پاس امانت رکھ دیا تو اس دن میں میرے لیے ایسا کچھ نہ ہو جس سے میرے سینے میں بوجھ ہو اور اسے میرے لیے خوشی کا ذریعہ بنا دیجیے ۔ 

اے ارحم الراحمین ! ( ہم پر رحم فرماتے ہوئے ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے )