دعائے شیخ
اَللّٰھُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ أَنْ تُرْوِیَ قُلُوْبَنَا بِغَیْثِ رَحْمَتِكَ وَبِرِّكَ وَاِحْسَانِكَ
اَللّٰھُمَّ
اِفْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
وَاَعْتِقْ رِقَابَنَا مِنَ الْنَّارِ
وَبَیِّضْ یَوْمَ الْعَرْضِ الْاَکْبَرِ
اَللّٰھُمَّ
اِغْفِرْ لَنَا وَلِوَالِدَیْنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِلْإِیْمَانِ،
وَاجْزِ عَنَّا نَبِیَّكَ وَرَسُوْلكَ مُحَمَّداً ﷺ خَیْرَ مَا جَزَیْتَ نَبِیّاً عَنْ أُمَّتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے دلوں کو اپنی رحمت ، اپنی بھلائی اور اپنے احسان کی بارش سے سیراب کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجیے،
ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے،
اور (قیامت میں حساب کے لئے) سب سے بڑی پیشی کے دن ہمارے چہروں کو روشن کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمیں، ہمارے والدین کو اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دیجیے، جو ہم سے پہلے ایمان میں داخل ہوئے۔
ہماری طرف سے اپنے نبی اور اپنے رسول حضرت محمد ﷺ کو اس سے بہتر جزا دے دیجیے جو آپ نے کسی بھی نبی کو اس کی امت کی طرف سے عطا کی ہے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔